کیا جنگ بندی فیل ہو گئی؟ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں دوبارہ آسمان پر
یاد رہے کہ ایک روز قبل جنگ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہو کر 92 ڈالر فی بیرل تک آ گئی تھیں
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں نے ایک بار پھر تیزی پکڑ لی ہے، جہاں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اورآبنائے ہرمز مکمل طور پر نہ کھلنے کے باعث مارکیٹ میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں بڑھ کر 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہیں، جس سے توانائی کی منڈی میں ایک نئی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 5.49 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 99 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل تک جا پہنچا۔
اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت بھی 3.93 فیصد اضافے کے ساتھ 98 ڈالر 68 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گئی۔
ماربن کروڈ آئل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 4.4 فیصد بڑھ کر 102 ڈالر 10 سینٹس فی بیرل ہو گئی۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل جنگ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہو کر 92 ڈالر فی بیرل تک آ گئی تھیں، تاہم حالیہ صورتحال نے ایک بار پھر عالمی مارکیٹ کو غیر یقینی کیفیت سے دوچار کر دیا ہے۔
