روس اور چین نے آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی پر مبنی قرارداد ویٹو کر دی
قرارداد کے حق میں 11 ووٹ آئے جبکہ دو ووٹ مخالفت میں دیے گئے جن میں چین اور روس شامل تھے
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران چین اور روس نے بحرین کی پیش کردہ اس قرارداد کو ویٹو کر دیا جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔
تفصیلات کے مطابق 15 رکنی سلامتی کونسل میں قرارداد کے حق میں 11 ووٹ آئے جبکہ دو ووٹ مخالفت میں دیے گئے جن میں چین اور روس شامل تھے، جبکہ دو ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے کونسل کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد اس لیے منظور نہ ہو سکی کیونکہ کسی مستقل رکن کی جانب سے منفی ووٹ دیا گیا۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں بحری راستوں کی سیکیورٹی اور توانائی کی ترسیل عالمی سطح پر اہم ترین معاملات بنے ہوئے ہیں، اور اس فیصلے کو عالمی سفارتی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
