رمضان المبارک کے آغاز پر درفشاں سلیم نے اپنے چاہنے والوں کو کیا پیغام دیا؟
اس بابرکت مہینے میں ہر اداس دل کو سکون نصیب ہو
پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے رمضان المبارک کے آغاز پر اپنے چاہنے والوں کے نام محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر پہلے مختصر انداز میں ”رمضان مبارک“ لکھا، جس کے بعد ایک تفصیلی پیغام میں دعا کی کہ یہ مقدس مہینہ ہر انسان کے لیے شفا، خوشی، روحانیت اور قلبی سکون کا باعث بنے۔
در فشاں سلیم نے خصوصی طور پر ان افراد کو یاد رکھا جو کسی مشکل یا آزمائش سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس بابرکت مہینے میں نئی امید، حوصلہ اور طاقت عطا فرمائے اور ہر اداس دل کو سکون نصیب ہو۔
اپنے پیغام میں اداکارہ نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کی پوشیدہ دعاؤں کو قبول فرمائے، گناہوں کو معاف کرے اور زندگی کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دے۔
انہوں نے مداحوں سے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی اور امید ظاہر کی کہ رمضان کے اختتام پر ہر شخص پہلے سے زیادہ مضبوط اور خوشحال مؤمن بن کر ابھرے گا۔
تاہم اداکارہ کے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی، جہاں مداحوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
