دانش تیمور نے ازدواجی زندگی سے متعلق اپنی رائے بیان کردی
یری پہلی ملاقات عائزہ خان سے 2008 کے آخر میں ہوئی تھی
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ ان کا ماننا ہے کہ شادی کا بھی ایک مقررہ وقت ہوتا ہے اور ہر رشتہ اپنے طے شدہ وقت پر ہی مکمل ہوتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے دانش تیمور نے بتایا کہ میری پہلی ملاقات عائزہ خان سے 2008 کے آخر میں ہوئی تھی، ملاقات کے بعد میں نے 2009 میں شادی کا ارادہ کیا تھا جبکہ میری شادی 2014 میں انجام پائی۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران مجھے صبر اور محنت سے کام لینا پڑا اور اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز رکھنی پڑی۔
اداکار نے مزید کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ہر کام کے لیے ایک وقت مقرر کر رکھا ہے اور انسان کی شادی بھی اسی وقت ہوتی ہے جو اس کے لیے مقدر ہو۔
آخر میں دانش تیمور نے اپنی ازدواجی زندگی کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی نعمت قرار دیا۔
