زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی، مجموعی ذخائر 21.30 ارب ڈالر رہ گئے
کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
کراچی: ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 7 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مجموعی ذخائر کم ہوکر 21 ارب 30 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر میں 1 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 16 ارب 19 کروڑ 69 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 9 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 10 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق مجموعی ذخائر میں کمی کی بنیادی وجہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی ہے تاہم مرکزی بینک کے ذخائر میں معمولی اضافہ مثبت اشارہ تصور کیا جارہا ہے۔
