ایپسٹن فائلز، برطانوی پولیس نے کنگ چارلس کے بھائی کو گرفتار کر لیا
گرفتاری کے بعد شاہی خاندان میں بھی اس خبر پر تشویش پائی جاتی ہے
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کنگ چارلس کے چھوٹے بھائی، اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انہیں امریکی مالیات دان اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث شخصیت جیفری ایپسٹین سے مبینہ روابط کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: برطانیہ میں پست خاندانوں کو اپنا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے 137 سال درکار
برطانوی میڈیا نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد شاہی خاندان میں بھی اس خبر پر تشویش پائی جاتی ہے۔
حکام نے اس وقت تک اس معاملے پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن قانونی ماہرین کے مطابق اس قسم کے الزامات میں طویل عدالتی کارروائی متوقع ہے۔
اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کے تعلقات جیفری ایپسٹین سے پہلے بھی خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں اور اب برطانوی پولیس کی یہ کارروائی عالمی میڈیا میں سرخیوں کا سبب بن گئی ہے۔
