امریکا کی جانب سے وینزویلا پر فضائی حملہ کیا گیا ہے، جس میں تین مبینہ دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی انتظامیہ کے عہدیداروں کی بہتر کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح ان کے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا، جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر ٹرمپ کے مطابق کارروائی کے دوران امریکی فوج نے وینزویلا کے ڈرگ کارٹیل کے جہاز کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارٹلز امریکی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور مفادات کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشت گرد منشیات منتقل کر رہے تھے۔ امریکی فوج کو ان حملوں میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فورسز آئندہ بھی اسی طرح دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی۔