وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے ہانگ کانگ میں حالیہ بٹ کوائن ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
اس موقع پر بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان کرپٹو کرنسی کے ذریعے عالمی سطح پر نئی شناخت بنا رہا ہے۔
پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بعد جنوبی ایشیا کا پہلا آزاد کرپٹو ریگولیٹری ادارہ بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے اہم اقدام، ڈیجیٹل اثاثوں کا نیا نظام متعارف
دوسری جانب کرپٹو کرنسی میں پاکستان کی برتری تسلیم کرتےہوئے بھارتی ماہرین بھی بلال بن ثاقب کے معترف ہیں۔
بھارتی کرپٹو انفلوئنسر بٹ کوائن والا نے بلال بن ثاقب کی قیادت کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھارت میں بھی بلال بن ثاقب جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے۔
کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر اہمیت حاصل ہورہی ہے۔