پاکستان کے سینئر آل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک نے نوجوانوں کو شادی کے معاملے میں متوازن اور سوچ بچار پر مبنی مشورہ دیا ہے۔
حال ہی میں شعیب ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر کوئی نوجوان 25 سال کی عمر سے پہلے شادی کر لے تو یہ بہترین ہے کیونکہ اسلام بھی جلد شادی کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اگر کوئی 25 سال کی عمر کے بعد بھی غیر شادی شدہ ہے تو ایسے افراد کو جلد بازی سے گریز کرنا چاہیے۔
ان کے مطابق اس صورت میں بہتر یہ ہے کہ کچھ وقت خود کو سمجھنے اور حالات کو جانچنے میں گزارا جائے اور پھر 30 کی دہائی کے آخر میں شادی کا فیصلہ کیا جائے۔
شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ شادی ایک سنجیدہ فیصلہ ہے اور ہر فرد کو اپنی ذاتی، معاشی اور جذباتی حالت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہی یہ قدم اٹھانا چاہیے۔