اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور،خیبر پختوںخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی شدید جھٹکےمحسوس کیے گئے۔ جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل ائے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 بتائی گئی ہے ۔ جو 35 سے 50 سیکنڈ تک جاری رہے ۔
مانسہرہ،سرگوددھا، تاندلیانوالہ، تلہ گنگ، چکوال ، ہنگو، ایبٹ آباد،بونیر،مردان،مری ودیگر شہروں میں یہ جھٹکے محسوس کیے گئے۔
کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔