پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

اسلام آباد: آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات 3 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 13 پیسے تک کم ہوسکتی ہے جبکہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول فی لیٹر 61 پیسے تک سستا ہو سکتا ہے۔

اوگرا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ 31 اگست کو حکومت کو بھجوائے گا جبکہ آئل انڈسٹری نے مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی۔

وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی، وفاقی حکومت صوابدیدی اختیارات کے تحت قیمتوں کو کم یا زیادہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے، تاہم قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے کیا جائے گا۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش