پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں رواں ہفتے 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملکی مجموعی ذخائر 19 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اس پیش رفت کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 1 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
ادھر، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، جس سے ان کا مجموعی حجم 5 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔