شہدائے وطن کو سلام؛ حوالدار سعید شہید کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے

حوالدار سعید شہید کی دوسری برسی آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

وطنِ عزیز کی سلامتی کے لئے پاک فوج کے بے شمار جوانوں نے اپنے خون کی قربانیاں دیں، حوالدارسعید شہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جہنوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔

حوالدار سعید شہید نے 27 اگست 2023 کو دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، انہوں نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دی۔

حوالدار سعید شہید نے آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کیا، ان کے جذبۂ قربانی اور بے مثال بہادری کو  قوم سلام پیش کرتی ہے، انہوں نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور بچے چھوڑے، ان کی یہ عظیم اور لازوال قربانی تاریخ میں سنہری حروف کے ساتھ لکھی جائے گی۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔