ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی انگوٹھی کتنے کی؟ قیمت سن کر ہوش اُڑ جائیں گے

دنیا بھر میں مقبول امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی حالیہ منگنی نے جہاں شوبز حلقوں میں دھوم مچائی، وہیں ان کی انگوٹھی نے بھی سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی۔

منگنی کے موقع پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں انگوٹھی کی جھلک نمایاں نظر آئی، جسے مداحوں اور ماہرین نے نہایت قیمتی اور منفرد قرار دیا ہے۔

ٹیلر کی منگنی کی انگوٹھی کا ڈیزائن “اولڈ مائن بریلینٹ کٹ” ہے، جو اپنے کلاسک انداز اور نرم چمک کے باعث تاریخی اہمیت رکھتا ہے، یہ انگوٹھی معروف جیولری برانڈ آرٹیفیکس فائن جیولری کے جیولر کنڈرڈ لیوبیک نے خصوصی طور پر تیار کی ہے۔

زیورات کے ماہرین کے مطابق اس انگوٹھی کی قیمت 6 لاکھ 75 ہزار سے 10 لاکھ امریکی ڈالر تک ہو سکتی ہے، جو اسے ہالی ووڈ کی مہنگی ترین منگنی کی انگوٹھیوں میں شامل کرتی ہے۔

منگنی کی تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تبصروں کا سیلاب آ گیا، مداح نہ صرف ٹیلر اور فٹبالر ٹریوس کیلسی کو مبارکباد دے رہے ہیں بلکہ انگوٹھی کے خوبصورت ڈیزائن اور حیران کن قیمت پر بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

مداحوں کو اب ٹیلر اور کیلسی کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے، جس کی تاریخ کا اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا