آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا جس کے مطابق آئی ایم ایف وفد 25 ستمبر سے 8 اکتوبر تک دورہ کرے گا۔

 ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد سے  پہلے مرحلے میں تکنیکی، دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جبکہ وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی، اسٹیٹ بنک کیساتھ مذاکرات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا ایف بی آر میں کرپشن ہونے کا انکشاف

اس دوران ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں، جبکہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان سے الگ الگ مذاکرات ہوں گے۔

Related posts

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب

پی سی بی میں جشنِ آزادی؛ قذافی اسٹیڈیم قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا