سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ کہاں پہنچا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ 10 گرام سونا 772 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 9ہزار 242 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 380 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔