بنگلہ دیش سے ایسا تعلق چاہتے ہیں جو ہمیں متحد کردے ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

بنگلہ دیش سے ایسا تعلق چاہتے ہیں جو ہمیں متحد کردے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے کہ بنگلہ دیش سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ مل کر چلنے کو تیارہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم جنوبی ایشیا کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کرترقی، امن اوراستحکام کیلئے کام کرناچاہتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت دنیا میں اہم تبدیلیاں آرہی ہیں۔

نائب وزیراعظم کا کہناتھاکہ امن و سلامتی، موسمیاتی تبدیلی اور معاشی عدم مساوات جیسے مسائل درپیش ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ ہمیں ایسا ماحول پیدا کرنا چاہیے جہاں کراچی سے چٹاگانگ اورپشاور سے سلہٹ تک کے نوجوان مشترکہ چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں۔

تعلقات میں مثبت تبدیلی پر اظہار مسرت

انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ گزشتہ ایک سال میں پاک بنگلہ دیش کے تعلقات میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ دوطرفہ دوروں اور معاہدوں کی تجدید ہورہی ہے اور معاشی، تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ ملا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کئی بین الاقوامی معاملات میں یکساں نکتہ نظر رکھتے ہیں۔

سارک کو دوبارہ فعال کرنے کی امید کااظہار

انہوں نے کہاکہ ہم سارک کو علاقائی تعاون کا اہم پلیٹ فارم کے طورپردیکھنے پر بنگلہ دیش کے کردار کو سراہتے ہیں۔

نائب وزیرراعظم نے امیدظاہر کی کہ سارک کودوبارہ فعال کیا جائے گا اور باہمی فاصلوں میں کمی آئے گی۔

اسحاق ڈار نے بنگلہ دیشی حکام کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: تیز ہواؤں اور خلیج عرب کے کھردرے ہونے کے ساتھ دھول کا الرٹ جاری کیا گیا۔

خلیفہ فنڈ نے سائبرسیکیوریٹی اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے، تیز کرنے کے لیے خصوصی قومی پروگرام شروع کیا۔

MoFA نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے لبنانی جمہوریہ کے لیے سفر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔