جنوبی امریکہ میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی کا کوئی خطرہ نہیں

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق چلی اور ارجنٹینا میں 7 اعشاریہ 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی جیولوجیکل نے بتایا ہے کہ براعظم جنوبی امریکہ میں چلی کے ساتھ انٹارکٹک ریجن میں 7.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کا یہ علاقہ وسیع سمندری راستے پر آیا ہے۔ یہاں راستہ سمندروں کو ملاتا ہے۔ یہاں آپ کو بتا دیں کہ ڈریک پیسیج ایک گہرا اور چوڑا سمندری راستہ ہے۔ یہ راستہ جنوب مغربی بحر اوقیانوس اور جنوب مشرقی بحر الکاہل کو جوڑتا ہے۔ زلزلے سے ابھی تک جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ تاہم کافی دیر تک زمین ہلنے کی خبریں آئی ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے