اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ عازمینِ حج کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل محدود نشستوں پر آج (جمعرات 21 اگست) کو بھی جاری رہے گا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم میں اب تک 1640 نشستیں باقی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور ہنگامی صورتحال کے باعث درخواست گزاروں کو مزید وقت دیا جا رہا ہے تاکہ کوئی بھی مستحق فرد اس موقع سے محروم نہ رہے۔ تاہم مطلوبہ تعداد میں درخواستیں موصول ہونے کے بعد مزید وصولی فوری طور پر روک دی جائے گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستیں ملک بھر کے منتخب بینکوں میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔