کیشو مہاراج ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں

جنوبی افریقہ کے لیفٹ آرم اسپنر کیشو مہاراج نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی ون ڈے بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

35 سالہ مہاراج نے کیرنز میں کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں صرف 33 رنز کے عوض حاصل کیں، جس کی بدولت جنوبی افریقہ نے 98 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔ وہ نومبر 2023 کے بعد ایک بار پھر دنیا کے نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔

مہاراج نے سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا جبکہ بھارت کے اسپنر کلدیپ یادو تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ شاہین آفریدی مشترکہ طور پر 14 ویں پوزیشن پر ہیں، جبکہ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نیں ہے۔

Related posts

بچوں کے بگاڑ کا ذمہ دار یوٹیوبرز کو قرار دینے پر ڈکی بھائی نے کیا کہا؟

اہرامِ مصر کے سائے میں ہانیہ عامر کا منفرد انداز؛ تصاویر وائرل

کیا عاطف اسلم موسیقی چھوڑنے والے ہیں؟ گلوکار نے حقیقت بتادی