راولپنڈی، اسلام آباد میں طلبہ کو کوکین سپلائی کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، نائیجیرین خاتون گرفتار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کے طلبہ کو کوکین سپلائی کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، ایک غیر ملکی خاتون منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

بول نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے وفاقی دارالحکومت میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو کوکین سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ کارروائی کے دوران ایک غیر ملکی خاتون منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار خاتون کی شناخت وصیلت اموسا عرف علابہ کے نام سے ہوئی ہے، جو نائیجیریا کے شہر لگوس کی رہائشی ہے۔ کارروائی اسلام آباد کے سیکٹر H-13 کے ایک فلیٹ میں کی گئی جہاں سے خاتون کو حراست میں لیا گیا۔

اے این ایف کے مطابق ملزمہ کے فلیٹ سے 180 گرام کوکین برآمد کرلی گئی، جب کہ اس کا پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزمہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو کوکین سپلائی کرنے میں ملوث تھی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد اور دیگر شہروں میں متعدد نائیجیرین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Related posts

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی

معروف یوٹیوبر جنید اکرم کا 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ