قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑیوں کی تنخواہوں کا ڈھانچہ جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بار اے کیٹیگری ختم کر دی گئی ہے جو ماضی میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی جیسے تینوں فارمیٹ کے کھلاڑیوں کے لیے مخصوص تھی، اور اس میں ماہانہ 65 لاکھ روپے تنخواہ دی جاتی تھی۔

اب نئے معاہدے کے مطابق بی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو ماہانہ 45 لاکھ روپے ملیں گے، سی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 20 لاکھ 30 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی، ڈی کیٹیگری کے پلیئرز کو 12 لاکھ 67 ہزار روپے ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں آئی سی سی ریونیو شیئر بھی شامل کر دیا گیا ہے، تاہم میچ فیس الگ ہوگی۔

میچ فیس کی تفصیل کے مطابق ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے پر کھلاڑی کو 12 لاکھ روپے سے زائد فیس دی جائے گی، ایک ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے پر 6 لاکھ روپے سے زائد فیس ملے گی، جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس 4 لاکھ روپے سے زائد مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا اوپیک کو چھوڑنے کا فیصلہ ایک اسٹریٹجک ہے: وزیر

حرا مانی بولڈ لباس پر تنقید کی زد میں آگئیں

گرگاش: اموی مسجد کی بحالی متحدہ عرب امارات کے تہذیبی پیغام کی عکاسی کرتی ہے۔