صحافی خاور حسین کی پراسرار موت؛ آخری لمحات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

سانگھڑ میں قتل ہونے والے مقامی صحافی خاور حسین کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، تاہم پولیس نے صحافی کی زندگی کے آخری لمحات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاور حسین اپنی گاڑی سے اتر کر ایک ہوٹل میں جاتے ہیں، ہوٹل کے عملے سے واش روم کا پوچھتے ہیں اور پھر واپس اپنی گاڑی میں سوار ہوجاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاور حسین کی گاڑی کا صرف آدھا حصہ واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے اور فوٹیج میں بظاہر کوئی مشکوک سرگرمی نظر نہیں آتی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کے لیے جیو فینسنگ ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اور سیمپلز حاصل کر چکی ہیں، تحقیقات جاری ہیں اور ہر پہلو سے معاملے کو دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے صحافی خاور حسین نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، تاہم یہ سانگھڑ کے علاقے حیدرآباد روڈ پر نجی ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی میں موجود تھے۔

پولیس کے مطابق صحافی خاور حسین کو ایک گولی سر میں لگی ہوئی ہے۔  واقعہ خودکشی ہے یا قتل تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Related posts

"باز بال” کے خالق کی ٹیسٹ کرکٹ سے چھٹی، انگلینڈ نے میک کولم کا باب بند کردیا

ایران سے ڈیل طے ہوئی تھی پھر ایک گھنٹے بعد ڈرون حملہ ہوگیا، صدر ٹرمپ

تیل و گیس ادارے کا ڈیٹا خطرے میں، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا