پاکستان کے اشعب عرفان فائنل میں کوالیفائی

پاکستان کے نوجوان اسکواش پلیئر اشعب عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جونز کریک اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

12 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم کے اس ایونٹ کے سیمی فائنل میں اشعب عرفان کا مقابلہ برازیل کے ڈیاگو گوبی سے ہوا، جس میں پاکستانی کھلاڑی نے سخت جدوجہد کے بعد 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

میچ 53 منٹ تک جاری رہا، جس میں اشعب نے گیم اسکور 7-11، 12-14، 11-4 اور 5-11 کے ساتھ فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

دوسری جانب ایونٹ کے ٹاپ سیڈ پاکستانی کھلاڑی عاصم خان کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ملائیشیا کے نیتھن کیوے نے انہیں سخت مقابلے کے بعد 3-1 سے ہرایا۔ نیتھن کیوے کی فتح کا اسکور 9-11، 11-4، 7-11 اور 9-11 رہا۔

Related posts

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب

پی سی بی میں جشنِ آزادی؛ قذافی اسٹیڈیم قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ