گریٹراسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے خطرہ ہے،اسلامی ممالک کا انتباہ

گریٹراسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے خطرہ ہے، اسلامی ممالک نے انتباہ کردیا۔ اسرائیلی اعلانات نے عرب اور م سلم دنیا میں شدید غم و غصہ پیدا کردیا۔

پاکستان سمیت درجنوں مسلم ممالک نے گریٹر اسرائیل کی حمایت میں بیانات کوکھلی اشتعال انگیزی قراردیا۔

اسلامی دنیا کے مطابق گریٹر اسرائیل کی سوچ فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہے۔

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموتریچ اوروزیراعظم نیتن یاہو نے نے کریٹر اسرائیل سے متعلق بیانات دیے تھے ۔

ان بیانات کے بعدسعودی عرب،امارات، مصر،پاکستان، ترکی،ایران اوردیگرمسلم ممالک سے اس کی سخت مذمت کی۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ اسرائیل کے یہ بیانات اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو بے نقاب کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق اس کا مقصد فلسطینی عوام کو زبردستی بے دخل کرنا ہے۔

بیان میں کہاگیاکہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اورآزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ایک مشترکہ بیان سعودی پریس ایجنسی کے ذریعے جاری کیا گیا۔

جس میں کہاگیاکہ اسرائیلی بیانات بیانات عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی اورعالمی امن کیلئے براہِ راست خطرہ ہیں۔

بیان میں مزیدکہاگیاکہ یہ اقدامات علاقائی اورعالمی امن وسلامتی کیلئے بھی خطرناک ہیں اوران سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

Related posts

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل

رنگ میں لگنے والی چوٹ جان لیوا ثابت، 11 سال بعد باکسر چل بسا

اظفر علی نے تیسری شادی کا اعلان کردیا، اہلیہ کون ہیں؟