اظفر علی نے تیسری شادی کا اعلان کردیا، اہلیہ کون ہیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان، اداکار اور پروڈیوسر اظفر علی نے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کردی ہے۔

اداکار اظفر علی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنی شادی اور اس سے متعلق تفصیلات شیئر کیں اور بتایا کہ میں نے اس سے قبل کیمرے کے سامنے اپنی تیسری شادی کا ذکر نہیں کیا تھا، میری شادی کو کچھ وقت گزر چکا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ میں نے گزشتہ برس اکتوبر میں تیسری شادی کی جو ایک ارینج میرج تھی اور میرے لیے ایک خوشگوار تجربہ ثابت ہوئی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میری بہنیں میری شادی کے لیے کافی عرصے سے کوشش کر رہی تھیں کیونکہ میں خود شادی میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتا تھا، میری بہن نے میرے لیے رشتہ تلاش کیا، میری اہلیہ ردا اس وقت دبئی میں مقیم تھیں اور وہاں شعبہ انسانی وسائل کی سربراہ کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

اظفر علی نے کہا کہ شادی سے قبل میں نے اپنی ہونے والی اہلیہ سے پاکستان منتقل ہونے کی درخواست کی کیونکہ میں دبئی میں مستقل طور پر رہائش اختیار نہیں کرسکتا تھا۔ دونوں کے درمیان تقریباً چھ ماہ تک بات چیت ہوئی جس کے بعد اکتوبر 2025 میں ان کی شادی ہوگئی۔

اپنی شخصیت میں آنے والی تبدیلیوں کے حوالے سے اظفر علی نے کہا کہ میری دوسری طلاق کو 12 سال گزر چکے ہیں اور اس دوران زندگی کے مختلف تجربات نے مجھے بہت کچھ سکھایا، وقت کے ساتھ میں زیادہ منکسر المزاج ہوا اور اب رشتوں کو پہلے سے مختلف انداز میں دیکھتا ہوں۔

اداکار نے مزید کہا کہ ماضی کے برعکس اب میں صرف اپنے کیریئر پر توجہ دینے کے بجائے اپنی ذاتی زندگی اور رشتوں کو بھی اہمیت دیتا ہوں اور اپنی اہلیہ پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ اظفر علی کی پہلی شادی اداکارہ سلمیٰ حسن سے ہوئی تھی تاہم دونوں کے درمیان جلد علیحدگی ہوگئی۔ بعدازاں انہوں نے اداکارہ و میزبان نوین نقوی سے دوسری شادی کی لیکن یہ رشتہ بھی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکا اور دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں۔

Related posts

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل

رنگ میں لگنے والی چوٹ جان لیوا ثابت، 11 سال بعد باکسر چل بسا

سونا سستا، چاندی مہنگی ہوگئی