یوم جشن آزادی پاکستان، امریکی کانگریسی رہنماؤں کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات

یومِ آزادی پاکستان کے پرمسرت موقع پر امریکی کانگریسی رہنماؤں نے پاکستانی عوام اور امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

یومِ آزادی پاکستان کے پر مسرت موقع پر امریکی رہنماؤں کے تہنیتی پیغامات مضبوط و مستحکم اور تزویراتی پاک امریکہ پارٹنرشپ  کا واضح ثبوت ہیں۔

جشن  آزادی پاکستان کے شاندار موقع پر کیلیفورنیا کی رکن کانگریس جوڈی چو نے پاکستانیوں کے لیے پیغام میں کہا کہ یوم آزادی مبارک، مجھے یوم آزادی کی تقریب کا حصہ بننے  پر فخر ہے۔

کانگریسی رکن نے پاکستانی کمیونٹی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر  میں پاکستانی عوام اور جنوبی کیلیفورنیا میں متحرک پاکستانی امریکن کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کرنا چاہتی ہوں، امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے، آپ کی خدمات کی بدولت یہاں کی  معیشت کو تقویت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی اورجشن فتح معرکہ حق پر صدرمملکت اور وزیراعظم کی پوری قوم کومبارکباد

مضبوط پاک امریکہ  تعلقات اور خصوصاً امریکہ میں مقیم   پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کے حوالے سے  امریکی رہنماؤں کی مشترک  رائے دوطرفہ تعلقات کے لیے حوالے سے انتہائی حوصلہ افزا  امر  ہے۔

دوسری جانب یومِ  جشن  آزادی پاکستان   کے موقع پر خاتون رکن کانگریس  زو لوفگرن نے بھی اپنے پیغام میں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

رکن کانگریس  زو لوف گرن نے کہا کہ یوم آزادی  کے موقع پر  میری طرف  سے پاکستانی عوام اور پاکستانی امریکیوں کو مبارکباد، میں پاکستانی امریکیوں کی خدمات  کے بارے میں ذاتی طور پر آگاہ ہوں۔

زو لوف گرن  نے مزید کہا کہ سیلیکون ویلی   پاکستانی امریکیوں کی ایک بڑی اور متحرک کمیونٹی کا گھر ہے جو ہمارے ملک کی فلاح و بہبود میں بہت زیادہ حصہ ڈالتے ہیں، پاکستانی امریکیوں جیسی تارکین وطن کمیونٹیز  کے  مثبت کردار اور  شراکت کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا