یوم آزادی اور معرکہ حق آج، زبردست جوش وجزبہ، رنگ ونور اور قومی پرچموں کی بہار

پاکستان بھر میں 78 واں یوم آزادی اور جشن فتح معرکہ حق انتہائی جوش و خروش  کے ساتھ منایاجارہاہے۔ 12 بجتے شہر شہر قومی ترانے سے گونچ اٹھے، ہرسو رنگ و نور اور قومی پرچموں کی بہارآگئی۔

کراچی، لاہور ،اسلام آباد، پشاور،کوئٹہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ اہم عمارتوں کو قومی پرچم کے رنگوں اور برقی قمقموں سے سجایاگیا۔

قومی ترانے بجائے گئے۔ کیک کاٹے گئے، مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔  تمام شہروں میں جوش و خروش دیدنی ہے ۔ نوجوان قومی نغموں کی دھن میں سڑکوں پر رقص کرتے دکھائی دیے ۔

یوم آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں تمام شہروں میں تقاریب منعقد کی گئیں۔ جس میں معرکہ حق کے شہدا کو سلام عقیدت پیش کیاگیا۔

جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں  نے ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

Related posts

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی

معروف یوٹیوبر جنید اکرم کا 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ