فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب حکمتِ عملی کا عالمی اعتراف

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مؤثر اور کامیاب حکمتِ عملی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتماد جیت کر عالمی منظرنامے کو ہلا دیا اور پاکستان کے لیے دوطرفہ تعلقات میں غیرمعمولی بہتری کی راہ ہموار کی۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اخبار کے مطابق عاصم منیر کی سفارتی اور اسٹریٹجک سرگرمیوں نے باہمی تعلقات کو مضبوط کیا، جس سے دنیا حیران رہ گئی۔ وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل کی غیر معمولی پذیرائی پر بھارت ناخوش ہے، جبکہ فنانشل ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور سابق صدر ٹرمپ کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔

اخبار نے اس پیش رفت کو خطے کی سیاسی اور سفارتی صورتحال میں اہم موڑ قرار دیا ہے۔

Related posts

کیا عاطف اسلم موسیقی چھوڑنے والے ہیں؟ گلوکار نے حقیقت بتادی

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی