جشن آزادی کو اپنی آزادی کا پروانہ سمجھ کرملیرجیل سے قیدی فرارہوگیا۔ مفرور قیدی کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئیں ۔
ملیر جیل میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب جاری تھی۔ اس کا فائدہ اٹھا کر قیدی جیل سے فرار ہوگیا۔ ملزم کس کی غفلت سے فرار ہوا تحقیقات کی جارہی ہے۔
قیدری کے فرار کا واقعہ ڈسٹرکٹ جیل ملیرمیں پیش آیا۔جہاں گیٹ پر کورٹ پولیس کی تحویل سے ملزم فرارہوگیا۔
ملزم جاوید احمد کوسائوتھ پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ملزم کو عدالت سے پیشی کے بعد جیل لایا گیا تھا۔
حکام کے مطابق ملیر جیل میں جشن آزادی سے متعلق تقریب جاری تھی۔ ملزم نے جشن آزادی کی تقریب کو اپنی آزادی کا پروانہ سمجھا اورموقع پاتے ہی فرار ہوگیا۔
