بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی مرکزی رہنما پریانکا گاندھی نے الجزیرہ کے پانچ صحافیوں سفاکانہ قتل کی شدید مزمت کی ہے۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس ( سابق ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں انھوں ننے کہا کہ الجزیرہ کے پانچ صحافیوں کا سفاکانہ قتل فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی ریاست کے ہاتھوں ہونے والا ایک اور بھیانک جرم ہے۔
The cold blooded murder of five Al Jazeera journalists is yet another heinous crime committed on Palestinian soil.
The immeasurable courage of those who dare to stand for the truth will never be broken by the violence and hatred of the Israeli state.
In a world where much of…
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) August 12, 2025
پریانکا گاندھی نے مزید کہا کہ حق کی خاطر کھڑے ہونے والوں کا حوصلہ، اسرائیلی ریاست کی تشدد اور نفرت سے کبھی نہیں ٹوٹے گا۔ ایک ایسی دنیا میں جہاں زیادہ تر میڈیا طاقت اور سرمائے کا غلام ہے، یہ جری صحافی ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ اصل صحافت کیا ہوتی ہے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست نسل کشی کر رہی ہے، اب تک 60 ہزار سے زائد فلسطینی قتل ہو چکے ہیں، جن میں 18 ہزار 430 بچے شامل ہیں۔ سیکڑوں افراد، جن میں بچے بھی شامل ہیں، کو بھوک سے مارا جا چکا ہے اور لاکھوں کو بھوک کا شکار کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خاموشی اور بے عملی کے ذریعے ان جرائم کو سہارا دینا خود ایک جرم ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ بھارتی حکومت اس تباہی کے سامنے خاموش کھڑی ہے جو اسرائیل فلسطینی عوام پر مسلط کر رہا ہے۔