سعودی عرب کے شہر طائف میں ایک انوکھا اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں شوہر کی پہلی بیوی نے اپنی سوکن کی جان بچانے کے لیے اپنا جگر عطیہ کر کے مثال قائم کر دی۔
گلف نیوز کے مطابق نورا سالم الشمری، جو ماجد بلدہ الروقی کی پہلی اہلیہ ہیں، نے اپنی سوکن تغرید عوض السعدی کو 80 فیصد جگر عطیہ کیا۔ تغرید کئی عرصے سے ڈائیلیسز پر تھیں اور دونوں گردے ناکارہ ہونے کے باعث ان کا جگر بھی شدید متاثر ہو چکا تھا۔
مزید پڑھیں: کئی برس قبل امراض جگر کی درست پیش گوئی کرنے والے پروٹین دریافت
شوہر ماجد نے بیوی کے علاج کے لیے امریکا تک کا سفر کیا لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ آخرکار انہوں نے دوسری بیوی کو اپنا ایک گردہ دینے کا فیصلہ کیا۔ شوہر کی قربانی دیکھتے ہوئے نورا نے اللہ کی رضا کے لیے جگر عطیہ کرنے کا بیڑا اٹھایا۔
ڈاکٹرز کے معائنے میں دونوں کا خون میچ ہونے پر کامیاب آپریشن کیا گیا، جس کے بعد دونوں خواتین صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔