ایک انتہائی منفرد تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر بزرگ خواتین دن میں کئی بار کھڑی ہو جاتی ہیں یہ عمل ان کی دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
اس تحقیق میں 400 سے زائد ایسی خواتین کو شامل کیا گیا جنہیں نہ صرف مِینوپاز ہوچکا تھا، بلکہ ان کا وزن بھی زیادہ تھا، ان خواتین کی اوسط عمر68 برس تھی اور انہیں انہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جوافراد زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں، وہ طویل عمر پاتے ہیں، تحقیق
ایک گروپ کو بیٹھنے کا وقت کم کرنے کو کہا گیا، دوسرے گروپ کو دن میں زیادہ بار بیٹھنے سے اٹھنے (sit-to-stand) کی ہدایت دی گئی، جبکہ تیسرے گروپ نے اپنی معمول کی عادتیں جاری رکھیں۔
نتائج کے مطابق کم بیٹھنے والے گروپ کی نسبت زیادہ کھڑے ہونے والے گروپ میں تین ماہ بعد بلڈ پریشر میں کمی نوٹ کی گئی جبکہ کم بیٹھنے گروپ کے بلڈ پریشر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ماہرین کا کہناہے اس سادہ سے عمل سے یعنی دن میں بار بار کھڑے ہونے سے عمررسیدہ خواتین بلڈ پریشر کو بہتر بنا سکتی ہیں جو امراض قلب کی ایک اہم وجہ ہے۔