شہر قائد میں سرمئی بادلوں کا راج، موسم خوشگوار

شہرقائد میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے موسم خوشگوار، تاہم شام یا رات میں ہلکی بارش یا بونداباندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم  درجہ حرارت 27.5  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں بارشوں کا آغاز کب سے ہوگا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، شہر میں اس وقت 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ17  اگست سے مون سون ہواؤں کا طاقتور سلسلہ شہر کو متاثر کرنے کا قوی امکان ہے، مون سون کے دوسرے وسط سے شہر سمیت جنوبی سندھ میں اچھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

Related posts

بولڈ ڈریسنگ پر مائرہ خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں

ایمان فاطمہ کے ساتھ ندیم نانی والا کی ویڈیو وائرل؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

نمرہ خان اور زین حامد کی راہیں جدا، بالآخر طلاق کی تصدیق ہوگئی