چین نے امریکا اور روس کے درمیان حالیہ رابطوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں یوکرین مسئلے کے طویل مدتی حل کی حمایت پر زور دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، پیوٹن نے چینی صدر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والے رابطوں سے آگاہ کیا۔ بات چیت میں یوکرین تنازع کے حل اور خطے میں امن کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں: چینی نوجوانوں میں پیسیفائرتیزی سے مقبول،سوشل میڈیا پر نئے ٹرینڈز
خبر ایجنسی کے مطابق، روسی صدر پیوٹن ستمبر میں دوسری جنگِ عظیم کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے یوکرین کو مسلسل اسلحہ فراہم کرنا جنگ کو طول دے رہا ہے، اور اس مسئلے کا حل مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے۔