ڈی جی آئی ایس پی آرکاراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پرتپاک استقبال

ڈی جی آئی ایس پی آرکاراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پرتپاک استقبال۔ اس موقع پر پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔آمد پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کھڑے ہو کر استقبال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ ایک خصوصی سوال وجواب کاانٹایکٹوسیشن منعقدکیا۔

اس موقع پر طلبانے کہا کہ اس طرح کے سیشنز کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔ ریاست مخالف عناصر کتنی ہی کوششیں کریں، وہ نوجوان نسل کو اپنی مسلح افواج سے دور نہیں کر سکتے۔

طلبا کامزید کہناتھاکہ مسلح افواج ہم سے ہیں، اور ہم مسلح افواج سے ہیں،”۔

طلبانے عہد کیا کہ “ہم پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر بدنیتی کے خلاف اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔”

تقریب میں قومی ترانہ بھی پرجوش انداز میں پڑھا گیا، ہمیشہ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

Related posts

فیصلہ کن میچ میں فتح کے لیے بھرپور کوشش کریں گے، سری لنکا مضبوط حریف ہے؛ سدرہ امین

نیلم منیر کی ‘بے بی بمپ’ کے ساتھ جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل

نازش جہانگیر نے خود کو ’خوبصورت‘ قرار دے دیا