پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنی خوبصورتی اور شخصیت کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خود کو خوبصورت سمجھتی ہوں اور اپنی ہر خوبی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہوں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں اداکارہ نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے حسن کی نعمت سے نوازا ہے جس پر میں ہمیشہ اس کا شکر ادا کرتی ہوں۔
نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ انسان کو اپنی خوبیوں کو قبول کرنا چاہیے اور ان پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار رہنا چاہیے۔
تاہم اداکارہ کے اس پیغام کو مداحوں کی جانب سے مختلف انداز میں سراہا جا رہا ہے۔