میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کے ہاتھوں 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک

میانوالی  بڑی تباہی سے بچ گیا، کندیاں کے علاقے میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 دہشت گرد فرار ہو گئے۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔

 فائرنگ کے تبادلے میں 2  دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ چھ دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشت گرد پولیس اور دیگر اداروں پر  حملے کی  منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتِ سندھ نے سی ٹی ڈی کو جدید ترین اسلحہ اور ٹیکنالوجی فراہم کردی ہے، وزیراعلیٰ سندھ 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے  رائفلیں، 2 دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا، سی ٹی ڈی ٹیموں نے کندیاں  کے قریب  ناکہ بندی کرلی ہے اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related posts

وائٹ ہاؤس نے جنگ بندی کے ڈرافٹ سے متعلق ایرانی میڈیا کی رپورٹس کو من گھڑت قرار دے دیا

ویمنز ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز، پاکستان ٹیم ڈبلن میں ایکشن کے لیے تیار

خفیہ ڈرافٹ کی تفصیلات لیک؟ ایرانی رکن پارلیمنٹ کے دعووں نے عالمی سیاست ہلا دی