شہر قائد کا مطلع ابرآلود، شام میں ہلکی بارش متوقع

شہر قائد میں مطلع آج بھی ابر آلود رہے گا، تاہم شام یا رات میں ہلکی بارش یا بونداباندی متوقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

شہر قائد میں آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں اس وقت 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کا بہانہ یا کچھ اور، کراچی کو سینکڑوں درختوں سے محروم کردیا گیا

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں 17 اگست سے  مون سون ہواؤں کا طاقتور سلسلہ شہر کو متاثر کرنے کا قوی امکان ہے، جبکہ مون سون کے دوسرے وسط سے شہر سمیت جنوبی سندھ میں اچھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

Related posts

آخری وسل کے بعد کی کہانی

سنیتا مارشل نے متنازع پوڈ کاسٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر رجب بٹ کا بڑا بیان سامنے آگیا