صدر مملکت اور وزیراعظم کا میجر طفیل محمد شہید کو 67 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت

صدر مملکت آصف علی زردای اور وزیراعظم شہباز شریف نے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو ان کے  67 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

صدرمملکت آصف علی زرداری

میجرطفیل محمد شہید کی قربانی قوم کےلیے مشعل راہ ہے

صدرمملکت آصف علی زرداری نے میجرطفیل محمد شہید نشان حیدر کو ان کے 67 ویں یوم شہادت پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجرطفیل محمد نے دشمن کےخلاف بہادری سےلڑتے ہوئے وطن پرجان قربان کی۔

صدرمملکت نے کہا کہ پوری قوم میجرطفیل محمد شہید کی قربانی اور بہادری کوسلام پیش کرتی ہے، پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے۔

آصف علی زرداری کا  کہنا تھا کہ ہم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نےملکی سلامتی کے لیےجانیں قربان کیں، میجرطفیل محمدشہیدکی قربانی قوم کےلیےمشعل راہ ہے۔

صدرمملکت نے مزید کہا کہ قوم اپنےشہداکی قربانیوں کوہمیشہ یادرکھےگی، پاکستان کواپنی افواج پرفخرہےجودشمن کا ہرمحاذ پر بہادری سے مقابلہ کررہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف

پوری قوم میجرطفیل محمدشہیدکی قربانی اوربہادری کوسلام پیش کرتی ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے میجرطفیل محمد شہید نشان حیدر کو ان کے 67 ویں یوم شہادت پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجرطفیل محمد شہید نےدشمن کےخلاف لڑتے ہوئےمادروطن پرجان قربان کی، پوری قوم میجرطفیل محمد شہید کی قربانی اور بہادری کوسلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اپنےعظیم ہیروزکوسلام پیش کرتےہیں جنہوں نےملک کی سلامتی کےلیےجانیں قربان کیں، قوم اپنےشہداکی قربانیوں کوہمیشہ یادرکھےگی۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان کواپنی افواج پر فخرہےجودشمن کا ہر محاذ پر بہادری سےمقابلہ کررہی ہیں۔

Related posts

دبئی آر ٹی اے نے ہیسا اسٹریٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کھول دیا، سفر کے وقت کو چار منٹ تک کم کر دیا۔

سی ڈی اے نے فوسٹر فیملیز کمیٹی کے اجلاس کے ذریعے دبئی کے متبادل نگہداشت کے نظام کو مضبوط کیا۔

مودی کی اسرائیل نواز پالیسی، بھارت کی نام نہاد اسٹریٹجک خودمختاری پر سوال اٹھنے لگے