بھارت پر 50 فیصد امریکی ٹیرف، پاکستانی معیشت کتنا فائدہ اٹھا سکتی ہے؟۔ معاشی ماہرین کی رائے سامنے آگئی۔
ٹرمپ نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیاہے ۔ جس کے بعد بھارت میں حکومت کو شدید تنقید کاسامنا ہے۔
امریکی صدر نے حکمنامے میں کہاتھا بھارت روس سے تیل خریدنا بند نہیں کر رہااس لیے اضافی ٹیرف لگایا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں روس سے تیل خریداری کی وجوہات کا پردہ چاک کیاگیاہے۔
مکیشن امبانی اور دیگر بڑی کاروباری شخصیات کو مالی فائدہ پہنچانے کےلئے معیشت کو تباہی کی جانب دھکیلا گیاہے۔
ایسی صورتحال جب دنیا کی ایک بڑی معیشت پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہوچکاہے ۔ پاکستان اس موقع کا فائدہ کس طرح اٹھا سکتاہے ؟
معاشی ماہرین کی اکثریت نے اس حوالے سے ملا جلا ردعمل ظاہر کیاہے ۔
تاہم معاشی ماہرین کاکہناہے کہ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف کے بعدپاکستانی برآمدات میں فوری اِضافے کااِمکان کم ہے۔
اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ پاکستان کا برآمدی شعبہ اِس کے لیے تیار نہیں۔
دوسری وجہ پاکستانی پیدواری صلاحیت اتنی زیادہ نہیں کہ بھارتی برآمدات کافوری مقابلہ ممکن نہیں۔
پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے جو خام مال اورسستی توانائی چاہیے وہ بھی پاکستان میں میسرنہیں۔
لہٰذا پاکستانی صنعتی پیداوار کا شعبہ اِس موقع سے فوری فائدہ اُٹھانے کے قابل نہیں۔
