انسٹاگرام ایپ میں اہم تبدیلیوں اور اپ ڈیٹس کا اعلان
انسٹاگرام نے اپنا نیا اور اہم فیچر متعارف کرا دیا۔ جس کا مقصد سوشل پلیٹ فارم کے فیچر کا مقابلہ کرنا ہے ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کایہ اقدام 2023 میں بند ہونے والے ایپ Zenly کے متبادل کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے۔
نئے فیچر’’انسٹاگرام میپ‘‘کامقصد لوکیشن شیئرنگ کے میدان میں اسنیپ چیٹ کے مقبول فیچر’اسنیپ میپ‘ کامقابلہ کرنا ہے۔
یہ نیا فیچرصارفین کو اپنی موجودہ لوکیشن شیئرکرنے،دوستوں کی لوکیشن دیکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ مقام سے منسلک مواد جیسے ریسٹورنٹس یا میوزک فیسٹیولز دریافت کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
تاہم یہ فیچرڈفالٹ طورپربند ہوگا اورصرف اُس وقت اپڈیٹ ہوگاجب ایپ کھولی جائے گی۔یعنی اسے ریئل ٹائم میں استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔
اس فیچر کے تحت صارفین ڈائریکٹ میسج کے ذریعے اپنی موجودہ لوکیشن صرف ایک گھنٹے کے لیے شیئر کرسکتے ہیں۔ صارفین مخصوص مقامات پر پوسٹس اور مختصر ’نوٹس‘ بھی شیئرکرسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں انسٹاگرام نے اپنی ریلز کے ’فرینڈز ٹیب‘ کو بھی دنیا بھر میں وسعت دے دی ہے۔
جہاں صارفین یہ دیکھ سکتے ہیں کہ ان کے دوست کن ریلز پر تبصرے، لائکس یا ری پوسٹس کررہے ہیں۔
ساتھ ہی صارفین کو شیئر کردہ سرگرمیوں پر مزید کنٹرول کے اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔