پاکستان شاہینز کا 15 روزہ دورہ انگلینڈ مکمل، ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت کر واپسی

پاکستان شاہینز نے انگلینڈ کے دورے کے دوران 15 روزہ کرکٹ سیریز مکمل کی، جس میں انہوں نے ون ڈے کرکٹ سیریز 1-2 سے جیت لی۔

دونوں تین روزہ میچز ڈرا ہوئے، جبکہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے اذان اویس نے ون ڈے سیریز میں 164 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز اسکور کئے اور نمایاں بلے باز بنے۔

عبید شاہ نے 6 وکٹوں کے ساتھ بولنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی اور سیریز کے کامیاب ترین بالر بنے۔

ریڈ بال میچز میں حسین نے 151 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ہونے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ علی ذریاب اور روحیل نذیر نے سنچریاں اسکور کر کے اپنی شمولیت کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ عمران فرحت نے اس دوران ٹیم کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر کھلاڑی کو موقع دینے کے لئے روٹیشن پالیسی اپنائی، تاکہ تمام کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کر سکیں۔

عمران فرحت نے مزید کہا کہ ون ڈے سیریز میں بولنگ اور فیلڈنگ کی کارکردگی شاندار رہی اور ریڈ بال میچز میں ٹاپ آرڈر نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، جو ہماری ٹیم کے لیے مثبت پہلو رہا۔

Related posts

اتحاد ریل کی پہلی مسافر ٹرین 105 منٹ میں فجیرہ سے ابوظہبی پہنچ گئی

متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جولائی کے لیے قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

مستقبل کی تشکیل کرنے والی قومی طاقت: نیشنل سروس میں بھرتی ہونے والے افراد نے ایکسپو دبئی میں اپنا پیشہ ورانہ سفر شروع کیا۔