پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے قریبی دوست زین احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئمہ بیگ اور زین احمد نے کینیڈا میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں نکاح کیا، اس تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جو ان کے نکاح کی تصدیق کرتی ہیں۔ اب یہ جوڑا باقاعدہ شادی شدہ ہے اور ایک نئے سفر کا آغاز کر چکا ہے۔
گزشتہ کچھ عرصے میں آئمہ بیگ اور زین احمد کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور انہوں نے انسٹاگرام پر بھی اپنے تعلق کا باضابطہ اظہار کیا تھا۔
یاد رہے کہ آئمہ بیگ پہلے اداکار شہباز شگری کی منگیتر تھیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم اس کے بعد آئمہ بیگ کو زین احمد کے ساتھ کئی مواقع پر دیکھا گیا تھا اور اب یہ تعلق شادی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔