آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف


خواجہ آصف/فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور اب پرتگال کی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے۔

خواجہ آصف نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرتگال میں پراپرٹی لینے والے اور شہریت کی تیاری کرنے والے نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں، بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ چار ارب بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا ھےاور آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گذار رہا ھے۔

انھوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان تو انکا بچا کھچا کھا تے ہیں، نہ پلاٹ بناتے ہیں اور نہ غیر ملکی شہریت لیتے ہیں، کیو نکہ انھوں نے الیکشن لڑنا ھوتا ھے۔

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ پاک سر زمین کو یہ بیوروکریسی پلیت کر رہی ہے۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے