یومِ استحصالِ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ “انسانوں کے جہاں میں” پیش کیا ہے، جو کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور بھارتی ظلم کے خلاف بھرپور پیغام دیتا ہے۔

یہ نغمہ مقبوضہ کشمیر کی جنت نظیر وادی میں بھارتی مظالم اور ظلم کے حوالے سے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کرتا ہے، جہاں آج بھی کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔

نغمے میں کشمیریوں کے جذبے، ان کے لہو سے لکھی گئی حق کی داستان اور بھارت کے تسلط سے آزادی کے عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے مضبوط عزم اور ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا پیغام بھی دیا گیا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی

DCT ابوظہبی نے امارات بھر میں سمر کیمپوں کے ساتھ منفرد تجربات سے پردہ اٹھایا