بنگلہ دیشی فوج نے میجرصادق کو حراست میں لے لیا۔ ان پرممنوعہ عوامی لیگ اوراس کی ذیلی تنظیموں کے کارکنان کومبینہ طورپرعسکری تربیت فراہم کرنے کا الزام ہے۔
فوج کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز بریگیڈیئر جنرل ناظم الدَولہ نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ۔
جمعرات کوڈھاکہ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہاکہ میجر صادق سے متعلق معاملہ ہمارے علم میں آیا ہے۔
ان کاکہناتھاکہ میجرصادق اس وقت فوج کی تحویل میں ہیں،تفتیش جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ان کی شمولیت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف فوجی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
بریفنگ کے دوران بریگیڈیئر ناظم نے چٹگاؤں ہِل ٹریکٹس (CHT) میں جاری کشیدگی کا بھی ذکر کیا۔
ان کاکہناتھاکہ یوپی ڈی ایف،جے ایس ایس اور دیگر گروہ علاقے میں اثر و رسوخ بڑھانے اوربھتہ خوری میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ان کاکہناتھاکہ ایسے گروہ اکثر تصادم کا سبب بنتے ہیں۔
