سرگودھا: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس میانوالی پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار ملزم اسماعیل کو 25 سال قید اور مجموعی طور پر ساڑھے 35 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
جج محمد نعیم شیخ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم اسماعیل پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔
عدالت نے کیس میں نامزد دیگر 50 ملزمان، جن میں احمد بھچر، رانا بلال، احمد چھتہ سمیت کئی افراد شامل ہیں، ان کو مفرور قرار دیتے ہوئے اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
عدالت کی جانب سے تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں حملے کے محرکات، شواہد اور کارروائی کا مکمل احاطہ کیا گیا ہے۔