ہراسگی کیس میں مونس علوی کو سزا پر سیاسی و کاروباری شخصیات کاردعمل سامنے آگیا۔زور دیا کہ خواتین ملازمین کیلئے ماحول محفوظ بناناناگزیرہوچکا۔
سیاسی رہنماؤں نے فیصلے کو سراہاہے جبکہ کاروباری شخصیات نے کہاہے کہ سزا پر عمل پر بھی ہوناچاہیے۔
مونس علوی کے ساتھ جیسی کرنی ویسی بھرنی، سی ای او کے الیکٹرک کو کیے کی سزا مل گئی۔ سیاسی و کاروباری شخصیات نے فیصلے کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا۔
ایم کیوایم رہنما طحہٰ احمد نے کہاکہ ہراسگی کے واقعات کاتسلسل روکنے کےلئے سزاؤں کا دیاجانا ضروری ہے۔ان کاکہناتھا کہ کے ای جیسے ادارے میں خواتین سے ہراسگی ناقابل برداشت ہے۔
تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے سوال اٹھایا کہ ایسے کردار کا حامل شخص اتنے اعلیٰ عہدے پر کیسے پہنچ گیا۔ ان کا کہناتھاکہ سزا پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔
سیاسی و تاجر رہنمائوں نے اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی کےلئے کردار کابھی باریک بینی سے جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔