چینی 173 روپے فی کلو فروخت پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیرِ اعظم نے پی ایس ایم اے (پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن) اور حکومت کے مابین طے شدہ معاہدے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ معاہدے کے تحت چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو اور ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، اور ان نرخوں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی عوام کے معاشی استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اجلاس کے دوران حکام نے وزیرِ اعظم کو چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

حکام نے آگاہ کیا کہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں، اور ملک بھر میں چینی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

Related posts

اتحاد ریل کی پہلی مسافر ٹرین 105 منٹ میں فجیرہ سے ابوظہبی پہنچ گئی

متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جولائی کے لیے قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

مستقبل کی تشکیل کرنے والی قومی طاقت: نیشنل سروس میں بھرتی ہونے والے افراد نے ایکسپو دبئی میں اپنا پیشہ ورانہ سفر شروع کیا۔